People standing in queues remembering Nawaz Sharif, old Pakistan: Shehbaz Sharif

Like this? Please Spread The Word By Sharing.


اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قطاروں میں کھڑے لوگ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پرانا پاکستان یاد کر رہے ہیں۔

ملک میں جاری پٹرولیم بحران پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی اور جھوٹ نئے پاکستان کی شناخت ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی کرپشن سے ہر روز نیا بحران جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی بحال نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا دیو ہر گلی میں اعلان کر رہا ہے کہ عمران خان چور ہے، یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا۔

.

Like this? Please Spread The Word By Sharing.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
Live Updates COVID-19 CASES